فلم’’دی انٹرن‘‘23 ستمبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم’’دی انٹرن‘‘23 ستمبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی

  

لاس اینجلس( نیٹ نیوز) ہالی وڈ فلم’’دی انٹرن‘‘23 ستمبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ امریکی میڈیا کے مطابق فلم’’دی انٹرن‘‘23 ستمبرکو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ فلم میں مرکزی کردار رابرٹ ڈی نیرو، اینی ہیتھ وے، ایڈم ڈی وائن اور نیٹ وولف نبھا رہے ہیں۔ فلم کی کہانی ریٹائرڈ70 سالہ رنڈوے کی ہے جو بوریت کی وجہ سے آن لائن فیشن انڈسٹری میں انٹرن کے طور پر جاتا ہے اور اپنی نوجوان باس کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔ فلم کی ہدایات نینسی میئرنے دی ہیں۔

مزید :

کلچر -