فلم ’’گینگز آف واسع پور‘‘ کے تیسرے حصے پر کام شروع کر دیا گیا
ممبئی ( نیٹ نیوز)معروف بولی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے والی فلم ’’گینگز آف واسع پور‘‘ کے تیسرے حصے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق گینگز آف واسع پورکے اولین دو حصے بنانے والے ہدایتکار اور پروڈیوسر انوراگ کشیپ نے اس سیریز کی نئی فلم بنانے کا اعلان کیا تاہم اس بار فلم کی ہدایات مصنف ذیشان قادری دیں گے۔فلم کے گزشتہ دو حصوں کی کہانی بھی ذیشان قادری نے لکھی تھی اور اس حوالے سے کہاجارہا ہے کہ اس کو بہت محنت سے تیار کیا جارہا ہے اور شائقین اس کو بہت پسند کریں گے ۔