ملتان کی نامور اداکارہ انمول وفا آج سے ناز تھیٹر میں پرفارم کرینگی
لاہور( فلم رپورٹر) ملتان کی معروف سٹیج اداکارہ انمول وفا آج سے ناز تھیٹر میں ڈرامہ چھومنتر میں پرفارم کریں گی وہ لاہور میں پہلی بار کام کررہی ہیں اس ڈرامہ کے رائٹر اور ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں اس ڈرامہ میں انمول وفا بہت اہم کردار ادا کرینگی اس سے قبل بھی انہوں نے جتنے ڈراموں میں کام کیا ہے ان میں انکی اداکاری کو بہت سراہا گیا ہے اداکارہ انمول وفا کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ میرٹ پر کام کرتی ہوں اور محنت کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے میرا مقصد اس شعبہ میں نمایاں مقام حاصل کرنا ہے اور شائقین کو اپنی اداکاری سے محظوظ کرنا ہے امید ہے کہ اس ڈرامہ میں شائقین کو میرا کردار پسند آئے گا لاہور میں پہلی مرتبہ پرفارمنس کی بہت خوشی ہے اور میں عمدہ پرفارمنس سے لاہوریوں کے دل جیتنے کی کوشش کروں گی۔