ماسٹر مائنڈ پروڈکشن کے حسن ضیاء اوریاسر نواز کا دورہ بھارت

ماسٹر مائنڈ پروڈکشن کے حسن ضیاء اوریاسر نواز کا دورہ بھارت
ماسٹر مائنڈ پروڈکشن کے حسن ضیاء اوریاسر نواز کا دورہ بھارت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)ماسٹر مائنڈ پروڈکشن کے روح رواں پروڈیوسر حسن ضیاء اور معروف اداکار وہدایت کار یاسر نواز ان دنوں بھارت کے دورہ پر ہیں ۔حسن ضیاء اور یاسر نواز گزشتہ روز ممبئی میں واقع فلمی ادارے مکتا آرٹس کے دفتر گئے جہاں پر انہوں لیجنڈ بالی ووڈڈائریکٹر سبھاش گھئیاور رائٹر سلیم خان سے ملاقات کی ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ دونوں اپنی نئی فلم کے گیتوں کی ریکارڈنگ کے لئے بھارت گئے ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ ماسٹر مائند پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم’’رانگ نمبر‘‘کو زبردست کامیابی حاصل ہوئی تھی یہ فلم عید الفطر کے موقع پر عام نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی۔

مزید :

کلچر -