ماہ نور کی تفریحی دورہ سے واپسی،آج سے پرفارم کریں گی
لاہور(فلم رپورٹر)فلم، ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمر ماہ اور ان کی والدہ چار روزہ تفریحی دورہ کے بعد لاہور واپس آگئی ہیں۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ماہ نور نے بتایا کہ ہم دونوں نے ان چار دنوں میں خوب سیر و تفریح کی ہم خاص طور پر فیصل مسجد اسلام آباد گئے جہاں پر ہم نے اپنے وطن،دوستوں اور عزیز واقارب کی سلامتی اور صحت کے لئے دعا کی۔ایک سوال کے جواب میں ماہ نور نے بتایا کہ انسان کام تو بہت کرتا ہے لیکن اسے وقت نکال کر تفریح بھی کرنی چاہیے ۔میں آج سے محفل تھیٹر میں شروع ہونے والے نئے ڈرامہ میں پرفارم کروں گی اس ڈرامے کے لئے خصوصی ڈانس آئٹم تیار کئے ہیں۔میں شوبز کی سیاست سے دور رہتی ہوں اسی لئے پرسکون ہوں چند سازشی عناصر ہر وقت مری مقبولیت سے خوف زدہ ہوکر میرے خلاف سازشوں میں مصروف رہتے ہیں میری ان کے لئے دعا ہے کہ اللہ ان کو ہدایت دے۔