پنجاب یونیورسٹی ایڈاونسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس
لاہور( خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی ایڈاونسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس گزشتہ روزوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدار ت منعقد ہوا جس میں9 پی ایچ ڈی Synopses،11جائزہ رپورٹس ،3 پینل آف ایگزامینر،12توسیع کے کیسز اورمختلف نوعیت کے5کیسزکی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر عصمت اللہ زاہد،پروفیسر ڈاکٹر مبشر احمد بٹ، پروفیسر ڈاکٹر محمد ذکریا ذاکر، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چاؤلہ، پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم ،پروفیسر ڈاکٹر محمدنعیم خان، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز اختر، پروفیسر ڈاکٹر معین الدین نظامی، چیئرپرسن سمیت ڈاکٹر کامران عابدنے شرکت کی۔