سینئر سول سرونٹس کا یونیورسٹی برائے سینٹرل پنجاب کا دورہ

سینئر سول سرونٹس کا یونیورسٹی برائے سینٹرل پنجاب کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)سینئر سول سرونٹس اور نیشنل مینیجمنٹ کورس کے شرکاء کی ٹیم ے گزشتہ دنوں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کا دورہ کیا۔ ٹیم نے یونیورسٹی کے پروریکٹر، ڈینز اور سینئر آفیسرز کے ساتھ باہمی گفتگو کا تبادلہ کیا۔ ڈاکٹر محمد ظفراللہ، پروریکٹر ، یو سی پی نے یونیورسٹی کی کامیابیوں اور معیاری تعلیم کیلئے کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی ۔ گفتگو میں نجی اداروں کی تعلیمی اور سماجی سرگرمیوں کے بارے میں گفتگو کی گئی ۔ گروپ نے یونیورسٹی کی کوششوں کو سراہا اور ہیومن ریسورس ڈویلمپنٹ میں یونیورسٹی کے کردار کی بھی خصوصی تعریف کی۔ٹیم نے یونیورسٹی کے سماجی ذمہ داریوں میں کردارکو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ یونیورسٹی کیمپس کے دورہ کے دوران وہ طالب علموں کو دی جانے والی سہولیات سے بہت متاثر ہوئے۔