پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے وفدکی ای ڈی اوسے ملاقات
لاہور( پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاوانی کی قیادت میں پرائیویٹ سکولوں کے مالکان نے لاہور کے ای ڈی اوپر ویز اختر سے ملاقات کی۔ وفد میں تنظیم کے اہم رہنما چوہدری واحد احمد، عبدالکریم اور کاشف ادیب بھی شامل تھے۔ ادیب جاودانی نے ای ڈی لاہور سے کہا کہ حال ہی میں دہشت گردوں نے لاہور کے 9اے پلس سکولوں کو تھریٹ کیا ہے جن لاہور کے سکولوں کو دہشت گردوں نے تھریٹ کیا ہے ان سکولوں کے مالکان سے ڈی سی او لاہور نے ایک میٹنگ بھی کی ہے اور انہیں کہا ہے کہ ہم بھی آپ کے سکولوں کوسکیورٹی فراہم کریں گے۔