الخدمت مواخات پروگرام کامقصد محنت کشوں کو پاؤں پر کھڑا کرنا ہے ،محمد عبدالشکور

الخدمت مواخات پروگرام کامقصد محنت کشوں کو پاؤں پر کھڑا کرنا ہے ،محمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن نے مواخات پروگرام کے تحت ترکی کے فلاحی ادراوں یاردی ملی اور ٹیکا کے تعاون سے اسلامی مواخات کو زندہ کرتے ہوئے ضلع چارسدہ کے سیلاب سے متاثرہ مزید 150 گھرانوں کو روزگار فراہم کردیا جس میں آٹو رکشے اورچھوٹے کاروبار کے لیے نقد مالی رقوم شامل ہیں۔اِسی حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق تھے جبکہ تقریب کی صدارت الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر محمدعبدالشکور نے کی ۔ تقریب میں یاردی ملی ترکی کے کنٹری ڈائریکٹر سیف الاسلام ، ٹیکا کے صدر مصطفی اورالخدمت فاؤنڈیشن کے پی کے صوبائی صدر نورالحق سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن سیاسی نہیں فلاحی تنظیم ہے جو ملک بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے ۔
۔
۔
۔
سیاسی جماعتوں کے ورکر زالخدمت کے کارکن بن کر دکھی انسانیت کی خدمت کریں میں خود بھی الخدمت فاؤنڈیشن کا رضاکار ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی سے پریشان عوام الناس کے لئے الخدمت کا روز گار پروگرام خوش آئیند ہے اور اِس سے لوگوں میں خود اعتمادی اور زندگی میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہو گا۔الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر محمد عبدالشکور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن معاشرے کے پریشان حال اور غربت سے تنگ افراد کے لیے الخدمت مواخات پروگرام چلا رہی ہے جس کا مقصد محنت کشوں کو اُن کے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔ تا کہ وہ اس خراب معاشی ماحول میں اپنے لیے بہتر ذرائع معاش کو یقینی بنا سکیں۔ گا۔یاردی ملی ترکی کے کنٹری ڈائریکٹر سیف الاسلام نے کہا کہ یاردی ملی الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر خدمت خلق کے بہت سے منصوبوں پر کام کر رہی ہے اس سے قبل 2010ء کے سیلاب کے موقع پر بھی یار دی ملی نے چارسدہ کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے موٹر وے کے سنگم پر حضرت ایوب انصاری ؓ کے نام سے منسوب ماڈل ویلیج قائم کیا تھا جس میں 91مکانات،سکول،سکل اینڈکمیونٹی سنٹر،جامع مسجد ،کھیل کا میدان اور ڈسپنسری شال تھی۔