مانگامنڈی کے علاقہ میں سیاسی سر گرمیاں تیز ،ڈیرے سج گئے

مانگامنڈی کے علاقہ میں سیاسی سر گرمیاں تیز ،ڈیرے سج گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگامنڈی کے علاقہ میں سیاسی سر گرمیاں شروع ڈیروں پر کھانا پانی ملنے لگا منچلے نوجوان سیاسی ڈیروں پر ناچ بھنگڑے ڈال رہے ہیں تحریک انصاف کی طرف سے چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے سیاسی جوڑ توڑ شروع مانگا منڈی یوسی 265میں مرزا ظہیر بیگ ایڈووکیٹ چیئرمین اور یوسی266میں رانا جاوید بشیر خاں ایڈووکیٹ چیئرمین کی حمایت کا اعلان سیاسی سماجی اور تجارتی شخصیات نے بہت بڑے جلسہ میں کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سردار عاقل عمر نے مانگامنڈی اپنی کوٹھی پر دونوں یونین کونسل کی طرف سے بہت بڑے جلسہ کیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی یونین کونسل کے سابق مسلم لیگ (ن)کے صدر زاہد مقصود اپنی برداری کے درجنوں ساتھیوں نے تاجر برداری کے رہنماؤں کے ساتھ جلسہ میں شریک ہوئے۔


ان کے آنے پر تحریک انصاف کے سرگرم سینئر رہنما سردار عاقل عمر نے ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تحریک انصاف نے غیریب عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے انشاء اللہ بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف پورے پنجاب میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اس موقع پر کارکنوں کیلئے کھانے کا وافر بندوبست کیا گیا تھا۔