پسند کی شادی کرن والے جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا ۔عدالت میں مناواں کی رہائشی (س) نے موقف اختیار کیا کہ اس کے گھر والے سائلہ کی شادی کسی ایسے شخص سے کرنا چاہتے تھے جسے وہ پسند نہیں کرتی تھی اور اس نے نعیم سے اپنی مرضی کے ساتھ پسند کی شادی کرلی ہے جس کی وجہ سے اس کے والدین و دیگر رشتہ دار اس کے جانی دشمن بن گئے ہیں جبکہ اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار نہ کرنے پر مقامی پولیس کی ملی بھگت سے سائلہ اوراس کے شوہر کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
۔
،عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے مطابق کارراوئی کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے متعلقہ پولیس کو شادی شدہ جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی ہے۔