محکمہ ایکسائز کے منشیات فروشوں کیخلاف چھاپے چار ملزمان گرفتار

محکمہ ایکسائز کے منشیات فروشوں کیخلاف چھاپے چار ملزمان گرفتار

  

 لاہور(انوسٹی گیشن سیل) ایکسائز اینڈٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے منشیات فروشوں کے خلاف چھاپے مارتے ہوئے ،کوٹ لکھپت ،کاہنہ اورنصیر آبادکے مختلف علاقوں سے چارملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈٹیکسیشن لاہور ریجن اے رضوان اکرم شیروانی کی ہدایات پر ایکسائز برانچ لاہور کے ای ٹی او لطیف انجم کی سربراہی میں وقاص اسلم ،شارون اور قمرشاہ پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔جس نے تھانہ کوٹ لکھپت ،کاہنہ اور نصیر آباد کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان اعجاز ، یاسر علی،عبدالقدیر اور وارث علی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف تھانہ کوٹ لکھپت ، نصیر آباد اور کاہنہ میں مقدمات درج کروادیئے۔لطیف انجم کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام کے کہنے پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائیگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -