محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سب ڈویژن پسرورنے مکمل سیوریج منصوبے کا افتتاح کروا دیا

محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سب ڈویژن پسرورنے مکمل سیوریج منصوبے کا افتتاح ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بڈیانہ (نامہ نگار)محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سب ڈویثرن پسرور نے سرکاری خزانے کو 5کروڑ روپے کا ٹیکہ لگا دیا، بڑی پھرتی اور تیزی دکھاتے ہوئے نامکمل سیوریج منصوبے کا چھ ستمبر کو سیوریج پائپ لائن کو قریبی گندے جوھڑمیں ڈال کر مقامی ایم پی اے رانا لیاقت ،ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل سے منصوبے کا افتتاح کروادیا۔ بعد ازاں خبر ہونے پر ڈی سی او سیالکوٹ نے انکوائری کاحکم دے دیا، اے سی پسرور توقیر الیاس چیمہ انکوائری افسر مقرر، تفصیلات کے مطابق قصبہ چونڈہ میں عوامی مطالبہ پر پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے سیوریج سسٹم کا منصوبہ شروع کیا گیا جس میں محکمہ پبلک ہیلتھ پسرور ٹھیکہ دیکر کام شروع کروادیا ایکسین ناصر صادق ،ایس ڈی او ذوالفقار پسیہ ،سب انجینئرجہانگیر بٹ نے ٹھیکیدار سے ملی بھگت اور کمیشن کی وصولی کے بعد کام کے معیار کو چیک نہیں کیا ۔ٹھیکیدار نے من مانی کرتے ہوئے منصوبہ میں غیر معیاری مٹیریل کے استعمال کی انتہا کردی اور سال میں گلیوں میں ڈالی گئی تمام سیوریج پائپ لائنیں بند ہوگئی اور پانی گھروں بازاروں میں جمع ہونا شروع ہوگیا جس کی عوامی سطح پر کئی بار شکایت کی گئی مگر محکمہ کے سر پر جوں تک نہ رینگی اور تمام آفیسران ایکسین ،ایس ڈی او ،اووسیرزنے ٹھیکیدار سے ملی بھگت کرکے منصوبے کو نامکمل کئے بغیر 6ستمبر کے دن ایم پی اے رانا لیاقت ،ڈی سی او ڈاکٹر طفیل اور عوام کی آنکھوں دھول جھونکتے ہوئے منصوبے کا مکمل ہونے کا اعلان کیا اور افتتاح کرکے تختی آویزاں کردی اور پروگرام منعقد کرکے خوب نعرے بازی کی بعد ازاں عوامی شکایت پر جب اس منصوبے کا معائنہ کیا گیا تو جعل سازی ثابت ہوجانے پر ڈی سی او سیالکوٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پسرور توقیر الیاس چیمہ کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا جس پر عوامی سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی سماجی شخصیات محمد طاہر باجوہ، فضا منہاس، شیخ نوید عر ف بلا، محمد رفیع باجوہ اور دیگر نے محکمہ پبلک ہیلتھ پسرور کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب چیئرمین نائب لاہور سمیت تمام ذمہ دار اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ پسرور ڈویثرن میں ہونیوالی کرپشن کو بے نقاب کیا جائے اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔

مزید :

علاقائی -