ریسکیو افسران اور ملازمین سول سرونٹ کی تعریف میں نہیں آتے، سروس ٹربیونل

ریسکیو افسران اور ملازمین سول سرونٹ کی تعریف میں نہیں آتے، سروس ٹربیونل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)پنجاب سروس ٹربیونل نے پنجاب ایمر جنسی سروس (ریسکیو 1122 ) کے نوکری سے نکالے گئے ملازمین کی اپیلوں کا فیصلہ سنا دیاہے ،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریسکیو 1122میں کام کرنے والے افسران اور ملازمین سول سرونٹ کی تعریف میں نہیں آتے۔تفصیلی فیصلے کے مطابق حکومت پنجاب نے سال 2006 میں ریسکیو1122 کا ادارہ ایمرجنسی میں مدد پہنچانے اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے قائم کیا،پنجاب ایمرجنسی ایکٹ کے تحت یہ ادارہ خود مختار ہے اور ادارے کا بورڈ آف گورنرز یا کونسل ہی ملازمین کو بھرتی کرنے یا نوکری سے نکالنے کا اختیار رکھتا ہے، ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے ملازمین پر سول سرونٹ ایکٹ کا اطلاق نہیں ہوتا جس کی بناء پر اس ادارے میں کام کرنے والے تمام افسر اور ملازمین سول سرونٹ نہیں نہ ہی وہ صوبائی حکومت کے ملازمین ہیں، سول سرونٹ نہ ہونے کی بناء پر یسکیو 1122 کے افسران اور تمام ملازمین پنجاب سروس ٹربیونل میں اپیل کا کوئی حق نہیں رکھتے۔

مزید :

علاقائی -