کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کو زندہ جلانے کے مقدمہ میں ملوث 101ملزمان کے کیس کی سماعت 19ستمبر تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ہارون لطیف نے کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کو زندہ جلانے کے مقدمہ میں ملوث 101ملزمان کے کیس کی سماعت 19ستمبر تک ملتوی کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کو زندہ جلانے کے الزام میں 101ملزمان کو پیش کیا گیا،عدالت نے سماعت شروع کی تو وکیل صفائی شہزاد کمبو نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائی کورٹ میں ملزمان کی طرف سے کیس کو دوسری عدالت میں منتقل کرنے کے لئے رٹ دائر کررکھی ہے جس پر عدالت نے کارروائی نہ کی جبکہ فاضل جج نے عدالت میں موجود 3گواہ عبدالرشید، احمد علی اور حاکم علی کو آہندہ تاریخ سماعت کے لئے دوبارہ پابند کردیاہے۔ عدالت میں کوٹ رادھا کشن پولیس نے ملزمان کا چالان پیش کررکھا ہے جس میں ملزمان پر فردجرم عائد ہوچکی ہے۔