شریف برادران کی کرپشن اور لو ٹ مار کابھانڈا پھوٹ گیا، اعجاز چوہدری
لاہور( نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ نندی پورمنصوبے کی کر پشن نے (ن) لیگ اور شریف برادران کی کرپشن اور لو ٹ مار کابھانڈا پھو ڑ دیا ہے ۔ جمعرات کے روز این اے 127کے مرکزی دفتر میں یونین کونسل 224کے سابق صدر جماعت اسلامی غلام نبی ورک کی درجنو ں ساتھیو ں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیا ر کی ۔ اعجاز احمد چوہدری نے غلا م نبی ورک اور اُن کے ساتھیو ں کو تحریک انصاف میں شمولیت پر مبا رکباد دی اور خو ش آمد ید کہا۔اعجازاحمد چوہدری نے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ میٹر و بس ، قائد اعظم سولر پارک ، نندی پور، سستی روٹی تندور ، دانش سکو ل ، آشیا نہ ہا ؤ سنگ سکیم سمیت میگا سکینڈ لزنے (ن) لیگ کی حکومت اور اُن کی گڈ گور ننس کا پول کھول دیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ شہباز شریف کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں جو کہتے تھے کہ پنجا ب حکومت میں ایک روپے کی کو ئی کر پشن ثابت کر دے تو میں سیا ست چھو ڑ دو ں گا ۔ انہو ں نے کہا ہے کہ رانا مشہود شہباز شریف کے نا م پر پیسے وصول کر تے رہے اب وقت آگیا ہے کہ شہباز شریف اپنے صوبا ئی وزرا ء کی لو ٹ ماراور کرپشن اور نندی پور کا میگا سکینڈ ل کا جوا ب دیں ۔