زین قتل کیس ،منحرف 2 گواہوں کو پولیس پیشی سے قبل اٹھا کر لے گئی

زین قتل کیس ،منحرف 2 گواہوں کو پولیس پیشی سے قبل اٹھا کر لے گئی

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زین قتل کیس میں منحرف ہونے والے 2گواہوں ظہور اور حسنین کو پولیس پیشی سے چند لمحے قبل عدالت کے باہر سے اٹھا کر ساتھ لے گئی ،جس کا نوٹس لیتے ہوئے فاضل جج نے آج 11ستمبر کو پولیس کو گواہوں کے مکمل ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں گزشتہ روز زین قتل کیس کی سماعت ہوئی۔مصطفی کانجو اور اس کے 4ساتھیوں کے کیس میں منحرف ہونے والے 2 گواہ ظہوراحمد اور حسنین علی پر پراسکیوشن نے گزشتہ روز جرح کرنی تھی،سماعت شروع ہوئی تو عدالت میں استغاثہ کی طرف سے درخواست دی گئی کہ دونوں گواہوں کو عدالت کے باہر سے پولیس اٹھا کر لے گئی اور ان پر مقدمہ بھی بنا دیا گیا ہے جس کا عدالت نے سخت نوٹس لیا اورمتعلقہ پولیس انسپکٹر کی جواب طلبی کی لیکن جواب تسلی بخش نہ ملنے پر عدالت نے کارروائی آج 11ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس کو گواہوں کے حوالے سے مکمل ریکارڈپیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -