وزیر اعظم نے نندی پور پراجیکٹ کافوری طور پر خصوصی اور کمرشل آڈٹ کا حکم دیدیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے نندی پور پراجیکٹ کا فوریطور پر خصوصی اور کمرشل آڈٹ کرانے کا حکم دے کر اس سلسلے میں وزارت پانی و بجلی کو خط تحریر کر دیا ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ نندی پور پراجیکٹ کا تین ٹرمز آف ریفرنس کے تحت آڈ ٹ کیا جائے جس میں منصوبے کی کل لاگت ،اب تک خر چ ہونے والی رقم اور منصوبے کے حوالے سے دیگر اخراجات کا آڈٹ کیا جائے گا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق425میگا واٹ کے اس بند پراجیکٹ کے حوالے سے وزارت پانی و بجلی نے آڈیٹر جنرل کو آڈٹ کے لیے خط تحریر کر دیا ہے