پاک چین اقتصادی راہداری کی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس 15ستمبر کو ہو گا

پاک چین اقتصادی راہداری کی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس 15ستمبر کو ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے این این)چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس 15ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا جس میں چیئرمین کا انتخاب کیاجائے گا ۔22اراکین کمیٹی چیئرمین کے لئے اپنا ووٹ دینگے ۔اجلاس دن گیارہ بجے کانسٹیٹوشن روم میں منعقد ہو گا ۔قائمقام سپیکر جاوید مرتضیٰ عباسی نے کمیٹی کا پہلے ہی نوٹیفیکیشن کردیا ہے ، یہ کمیٹی پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبوں کے عمل کی نگرانی کرے گی ۔
اقتصادی راہداری

مزید :

صفحہ اول -