سپریم کورٹ نے نیب سے توقیر صادق کے وارنٹ گرفتاری اور فرار سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا
اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ نے نیب سے اوگرا کرپشن کیش کے ملزم توقیر صادق کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے اور فرار ہونے سے متعلق تمام ریکارڈ طلب کر لیاجسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ بدعنوانی اس ملک کی جڑوں کوکھوکھلاکررہی ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی ،جوبھی کرپشن سامنے آئے اس کو اوراس میں ملوث کرداروں کوان کے منطقی انجام تک پہنچایاجاناضروری ہے نیب کاکردار کرپشن کے خلاف کردار ایک چوکیدار کاہے،ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں انھوں نے یہ ریمارکس جمعرات کے روزدیے ہیں جبکہ جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اوگرا کرپشن کیس کی سماعت کی درخواست گزار محمد یسین نے عدالت کو بتایا کہ توقیر صادق نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں عدلیہ کے ججز پر الزامات لگائے ہین اور توہین آمیز الفاظ ادا کیے ہیں،،جسٹس ثاقب نثار نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا آپ کے پاس اس پروگرام کی سی ڈی موجود ہے جس پر درخواست گزار نے کہا کہ میرے پاس اس پروگرام کی تمام ریکارڈنگ ایک سی ڈی میں موجود ہے ،،جس پر جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہوا ہے تو ہم نوٹسز جاری کریں گے لیکن اس بات کا فیصلہ سی ڈی دیکھنے کے بعد کیا جائے گاعدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو کہا کہ اگر وہ کسی اور ایجنسی سے اس معاملے کی تحقیقات کرانا چاہتے ہیں تو بتائیں اور اس تحقیقات کا طریقہ کار بھی بتائیں،،عدالت نے نیب سے اوگرا میں کرپشن سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی جبکہ درخواست گزار سے نجی چینل پر توہین آمیز پروگرام کی سی ڈی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت تیس ستمبر تک ملتوی کر دی