احتساب عدالت سے پیلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی علی نواز شاہ کو کرپشن پر 5سال کی سزا
کراچی(آئی این پی)کرپشن ثابت ہونے پر سندھ کے سابق صوبائی وزیر علی نوازشاہ کو پانچ سال قید کی سزا، پیپلز پارٹی کے رہنما خادم حسین کو چار اور امتیاز علی شاہ کو تین سال جیل میں گزارنا ہوں گے،جمعرات کواحتساب عدالت نے رکن سندھ اسمبلی علی نواز شاہ سمیت تین ملزموں کو زمینوں کی الاٹمنٹ اور کرپشن ثابت ہونے پر 5 سال کی قید سزا سنا دی،عدالت نے مقدمے میں شریک ملزم اور پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما خادم علی شاہ کو چار سال قید اور امتیاز علی شاہ کو تین سال کی قید سزا سنائی،تینوں ملزموں پر سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے لیفٹ بینک آؤٹ فال کی سستی زمین کو مہنگے داموں فروخت کرنے کا الزام تھا،عدالت نے تینوں ملزموں کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی جس کے بعد ضمانت حاصل کرنے والے تینوں ملزموں کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔