تحصیل پنج پائی کے ناظم سمیت 1200افراد کی جماعت اسلامی میں شمولیت

تحصیل پنج پائی کے ناظم سمیت 1200افراد کی جماعت اسلامی میں شمولیت

  

لاہور(پ ر )تحصیل پنجپائی (کوئٹہ) کے ناظم جمیل احمدمشوانی سمیت بارہ سو افرادنے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔اعلان امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی موجودگی میں کیا ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق تقریب کے مہمان خصوصی تھے ،تقریب میں تحصیل ناظم پنجپائی جمیل احمد مشوانی کے علاوہ محمد اکرم ملازئی ،ڈاکٹر خان محمد،مشتاق انجم،ڈاکٹر حفیظ،عبد الحق عمبرانی سمیت بارہ سو افراد نے جماعت اسلامی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ،شمولیت کرنے والوں کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مبارکباد دی ،امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے دروازے ہرشخص کیلئے کھلے ہیں جماعت اسلامی ایک مذہبی و جمہوری جماعت ہے اور عوام کو ساتھ ملاکر جمہوری عمل کے ذریعے اس ملک میں منصفانہ اور عادلانہ نظام قائم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم زیر زمین اور خفیہ سازشوں پر یقین نہیں رکھتے انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام جماعت اسلامی کے پشتیبان بن کر اس ملک کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کے مطابق اسلامی و فلاحی ریاست بنائیں انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم نے مجھے محبت اور حوصلہ دیا ہے جس پر میں بلوچ قوم کا مشکور ہوں ۔

مزید :

صفحہ اول -