بھارت سے جب بھی مذاکرات کشمیر سے متعلق ضرور بات ہو گی: دفتر خارجہ

بھارت سے جب بھی مذاکرات کشمیر سے متعلق ضرور بات ہو گی: دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر کی تبدیلی کی خبروں میں صداقت نہیں، بھارت کے ساتھ مذاکرات سے متعلق ہماری پوزیشن واضح ہے، بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوئے کشمیر سے متعلق ضرور بات ہو گی، پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں،ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔وہ جمعرات کو ہفتہ وار نیوز بریفنگ دے رہے تھے۔ قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں تمام دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، دہشت گردی مشترکہ مسئلہ ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں،اچھے اور برے طالبان میں کوئی فرق نہیں رکھا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کی مدد کر رہے ہیں۔قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں،بھارت کے ساتھ مذاکرات سے متعلق ہماری پوزیشن واضح ہے، بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوئے کشمیر سے متعلق ضرور بات ہو گی۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر کی تبدیلی کی خبروں میں صداقت نہیں۔

مزید :

صفحہ اول -