اشتعال انگیزی پر قیدی کی سزاکے خلاف اپیل باقاعدہ سماعت کے لئے منظور

اشتعال انگیزی پر قیدی کی سزاکے خلاف اپیل باقاعدہ سماعت کے لئے منظور

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے اشتعال انگیز پمفلٹ تقسیم کرنے کے مقدمہ میں سزا پانے والے قیدی کی سزاکے خلاف اپیل باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کر لی۔ عدالت نے پراسکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے ،مسٹر جسٹس عبدالسمیع خان اور مسٹر جسٹس جیمز جوزف پر مشتمل دو رکنی بنچ نے قاری محمد یوسف کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نبیل جاوید کاہلوں نے موقف اختیار کیا کہ دوران تفتیش ملزم سے کوئی ریکوری نہیں ہوئی اس کے باوجود پراسکیوشن نے من گھڑت کہانی بنا کر چالان پیش کیا، ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم کر کے ملزم کو بری کرنے کا حکم سنایا جائے، عدالت نے قیدی کی سزاکے خلاف اپیل سماعت کے لئے منظور کر تے ہوئے پراسکیوشن سے جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -