سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کیخلاف جعلی چیک میں درج مقدمات کے اخراج کی درخواست پر وکلاء حتمی بحث کے لئے طلب

سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کیخلاف جعلی چیک میں درج مقدمات کے اخراج کی ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کے خلاف جعلی چیک دینے کے الزام میں درج مقدمات کے اخراج کی درخواست پر 17ستمبر کو وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کرلیا۔مسٹرجسٹس محمد انوارالحق کی عدالت میں سابق کرکٹر اعجازاحمد کی جانب سے بوگس چیک دینے کے دومقدمات خارج کرنے کے لئے دائردرخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں درخواست گزار اعجاز احمد کی جانب سے فاروق امجد میر ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہکرکٹراعجازاحمد کی کبھی کوئی کاروباری شراکت نہیں رہی۔ ایک کروڑ اور 5 لاکھ کے دو جھوٹے مقدمات درج کروائے گئے۔

مزید :

صفحہ آخر -