فل پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت

فل پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے بزرگ پینشنرز کوفل پینشن کی عدم ادائیگی کے خلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت پر ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ کو پینشن کی ادائیگی کے ثبوت اورپنشنرز کو اداکردہ پنشن سلپس عدالت میں پیش کرنے کاحکم دے دیا۔مسٹرجسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔بزرگ پینشنرز امانت وغیرہ سمیت 42درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اختیارکیا کہ حکومت عدالتی حکومت کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے اور بزرگ پینشنرز کو فل پینشن اور واجبات ادا کرنے سے انکاری ہے۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امتیازکیفی نے کہا کہ بقایا جات کی ادائیگی کے لئے قائم کی گئی کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کر رہی ہے اور شیڈول تیار کیا جا رہا ہے جسکے لئے مزید وقت فراہم کیا جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

مزید :

صفحہ آخر -