سابق سی ای اولیسکومحمدارشدرفیق کی بحالی کیس،فریقین کو نوٹس جاری
لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ نے سابق سی ای اولیسکومحمدارشدرفیق کی بحالی کے لیے دائر درخواست پر سیکرٹری وزارت پانی وبجلی ، ایم ڈی پیپکو اور چئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزلیسکو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7اکتوبرتک جواب طلب کرلیا۔مسٹرجسٹس عابد عزیز شیخ کی عدالت میں سابق چیف ایگزیکٹو آفیسرلیسکو محمد ارشد رفیق کی جانب سے دائردرخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیارکیاگیاہے کہ ایف آئی اے نے کرپشن کے الزام میں 2014ء میں مقدمہ درج کیا جس کے بعد انہیں معطل کردیاگیا۔ ایف آئی اے انہیں گرفتارکرنے کے باوجود الزام ثابت نہ کرسکی۔ ٹرائل کورٹ میں بیگناہی ثابت ہونے کے باعث انہیں بری کیا جا چکا ہے ۔