جعلی حکمرانوں کیلئے ضمنی الیکشن یو م حساب ثابت ہوگا، عبدالعلیم خان

جعلی حکمرانوں کیلئے ضمنی الیکشن یو م حساب ثابت ہوگا، عبدالعلیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے این اے122سے اُمیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 11اکتوبر کا ضمنی الیکشن جعلی حکمرانوں کے لیے یو م حساب ثابت ہوں گے، عوام جھوٹے وعدے کرنے والوں کے بہکاوے میں نہیں آئینگے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں عوام کا سمندر تبدیلی لانے کا فیصلہ کر چکا ہے، اب روائتی سیا ست کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہنے کا وقت آگیا ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ ان کی سیا ست کا محور و مرکز عوامی خدمت اور عام آدمی کے مسائل کا حل ہے جس کے لیے وہ تما م کو ششیں بروئے کار لائیں گے ۔ وہ گزشتہ روز این اے122گڑھی شاھو کے مختلف علاقوں میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے میاں میر ہسپتال جیسے منصوبوں کو محض سیا سی مخالفت کے باعث بند رکھا جا رہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -