تارکین وطن کی شکایات کے ازالہ کیلئے کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف کروایا ،افضال بھٹی

تارکین وطن کی شکایات کے ازالہ کیلئے کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف کروایا ،افضال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پنے خبر نگار سے )اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹیوں کے چیئرپرسنز اور ارکان کے لئے کمیشن کی کمپلینٹ ویب پورٹل سے متعلقہ ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی۔کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن افضال بھٹی ،وائس چیئرپرسن کیپٹن (ر) خالد شاہین بٹ، ڈائریکٹر جنرل خواجہ داؤد، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مبین احمد ،پنجاب کے تمام اضلاع کی اوورسیز کمیٹیوں کے چیئرپرسنز (ایم پی اے)اور ارکان اس موقع پر موجود تھے۔کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن افضال بھٹی نے ٹریننگ ورکشاپ کے شرکاء کو بتایا کہ کمیشن نے تارکین وطن کی شکایات کے ازالے کے کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف کروایا ہے جس کی مدد سے شکایات متعلقہ اداروں تک پہنچا کر ان پر ہونے والی کارروائی کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹیوں کو اپنے متعلقہ اضلاع کی شکایات تک رسائی کے لئے یوزر نیم اور پاس ورڈز فراہم کر دئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تارکین وطن اپنے کسی بھی مسئلہ کے حل کے لئے کمیشن کی ویب سائٹ یا ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیزکمیشن خالد شاہین بٹ نے شکایات کی رجسٹریشن کے لئے بہترین ویب پورٹل ڈیزائن کرنے پر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی کارکردگی کی خصوصی طور پر تعریف کی۔
افضال بھٹی

مزید :

صفحہ آخر -