لیسکو کا نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن ، تین سرکاری محکموں کے کنکشن دوبارہ منقطع
لاہور (کامرس رپورٹر) لیسکو نے نادہندہ سرکاری محکموں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تین محکموں کے کنکشن منقطع کر دیئے ان محکموں کے ذمہ 93 لاکھ روپے واجب الا دا ہیں ۔ جن محکموں کے کنکشن منقطع کئے گئے ہیں ان میں رنگ روڈ اتھارٹی ، شالیمار گارڈن اور پی ایچ اے آفس شامل ہیں ۔ رنگ روڈ اتھارٹی کے ذمہ 27 لاکھ روپے ، شالیمار گارڈن کے ذمہ 22 لاکھ روپے اور پی ایچ اے کے ذمہ 44 لاکھ روپے واجب الادا ہیں ۔ لیسکو نے گزشتہ ماہ کے آخری میں عدم ادائیگی پر ان تینوں محکموں کے کنکشن منقطع کئے تھے لیکن محکموں کی جانب سے دس دنوں میں ادائیگی کی یقین دہانی پر کنکشن بحال کر دیئے گئے تھے لیکن دس دنوں میں بھی ادائیگی نہ کئے جانے پر کنکشن دوبارہ منقطع کر دیئے گئے ہیں ۔
کنکشن منقطع