شہبازشریف کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال عارف والا میں 2 بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبر کا نوٹس، رپورٹ طلب
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال عارف والا میں بروقت طبی امداد نہ ملنے پر 2 بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور اس ضمن میں تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ 2 بچوں کے جاں بحق ہونے کے حوالے سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے۔