ایل ڈی اے یونیوون کیلئے 7ہزار496کینال ایکوائر کرنیکا اقدام کالعدم

ایل ڈی اے یونیوون کیلئے 7ہزار496کینال ایکوائر کرنیکا اقدام کالعدم

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے ایل ڈی اے ایونیوون کے لئے7ہزار 496کینال اراضی حاصل کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کر دیا ہے ۔مسٹرجسٹس عبادالرحمن لودھی نے یہ فیصلہ پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، ای ایم ای ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، پنجاب بورڈآف ریونیو ایمپلائزکوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، اسلامی ریسرچ سکالرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اور چنیوٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے دائردرخواستوں پرجاری کیا ۔درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اختیارکیا کہ ان سوسائٹیوں کے عہدیداروں نے ممبران کے لئے زمین خریدی۔رہائشی سکیم کی منظوری کے لئے ایل ڈی اے کودرخواست دی۔ایل ڈی اے نے درخواست منظورکرنے کی بجائے 2003ء میں یہ زمین مالکان کی مرضی کے بغیرایل ڈی اے ایونیو ون کے لئے ایکوائرکرلی۔انہوں نے استدعا کی کہ ایکوائر کی گئی زمین کوغیرقانونی قراردے کرکالعدم کیاجائے۔ جسٹس عبادالرحمن لودھی نے فیصلے میں قراردیا کہ زمین ایکوائر کرتے وقت لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی اور قانونی تقاضے پورے کئے بغیرحاصل کی گئی ۔ایک ہاؤسنگ سکیم کے لئے خریدی گئی زمین کو مالکان کی مرضی کے بغیر ایکوائر نہیں کیا جاسکتا ۔

مزید :

صفحہ آخر -