شہباز شریف کا ٹریفک کے خراب نظام اور شہریوں سے بد سلوکی کے واقعات پر اظہار برہمی

شہباز شریف کا ٹریفک کے خراب نظام اور شہریوں سے بد سلوکی کے واقعات پر اظہار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(زاہد علی خان) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے لاہور سمیت کئی شہروں میں ٹریفک کے خراب نظام پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور آئی جی پولیس پنجاب سے کہا ہے کہ وہ یا تو نظام ٹھیک کرائیں یا ایسے افسران کو ٹریفک سے نکال دیا جائے ۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ٹریفک کے نظام کو بہتر نہیں کر سکتے ان کو کسی اور فیلڈ میں کام کر لینا چاہئے اور یہ ایسے لوگ جو کہ صرف ’’کارروائیاں ‘‘ڈال کر ملازمت کرتے ہیں انہیں تبدیل کر دیا جائے انہوں نے کہا کہ میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ایسے افسروں کی حوصلہ افزائی کروں گا جو شہریوں کو سہولتیں دیں گے اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنائیں گے انہوں نے آئی جی سے کہا کہ ایسے افسران کو تعینات کیا جائے جو ٹریفک کے نظام میں خرابیاں بھی دور کریں اور لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کریں انہوں نے کہا جو افسر یہ سمجھتا ہے کہ وہ صرف کارروائی کر کے ملازمت پوری کر لے گا اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔بتایا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سے کہا ہے کہ وہ ایسے افسران کی فہرست بھجوائیں جو بظاہر ٹریفک کی فیلڈ میں ہیں مگر وہ اس میں دلچسپی نہیں لیتے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا ہے کہ جو افسران ٹریفک میں کام کرنا نہیں چاہتے وہ ان کی فہرست بھی بھجوائی جائے انہوں نے کہا کہ آئی جی پولیس پنجاب خاص طور پر 3شہروں کے افسران کی فہرست بھجوائیں جو تعینات ضرور ہیں مگر ٹریفک کو بہتر بنانا ان کے بس کا روگ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کو تمام سہولتوں کے باوجود شہریوں سے بدسلوکی کرنا اور نظام کو بہتر نہ بنانا افسوسناک ہے انہوں نے کہا آئی جی پولیس پنجاب براہ راست ٹریفک کی بھی نگرانی کریں اور جہاں ضرورت ہے یا کم نفری ہے ان لوگوں کو تبدیل کر کے نیا سٹاف بھرتی کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس میں افسران ایسے کام بھی کر رہے ہیں جو شایان شان نہیں ہیں ۔ دریں اثناء آئی جی پولیس پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی پولیس کو کہا ہے کہ پولیس کی نفری پوری کرنے کے لئے بھی فورس دی جائے اور ٹریفک میں بہتر اور ایماندار افسروں کو بھرتی کیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -