فیروزوالہ، مقدمہ بازی کی رنجش پر فائرنگ سے 2افراد قتل، 4زخمی

فیروزوالہ، مقدمہ بازی کی رنجش پر فائرنگ سے 2افراد قتل، 4زخمی

  

فیروزوالہ( نمائندہ پاکستان)لاہور روڈ کی آبادی گالو دینگاں میں مقدمہ بازی کی بناء پر لیاقت علی نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے بھرے بازار میں فائرنگ کر کے اپنے مخالف گروپ کے دو افراد کو ہلا ک اور چار افراد کو زخمی کردیا۔ ملزمان فرار ہوگئے۔ بتایا گیا کہ لیاقت ڈوگر اور آصف ڈوگر کے درمیان ایک بچھڑا خریدنے کے معاملہ پر جھگڑا چلا۔ دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمات درج کروائے اسی رنجش کی بناء پر دونوں گروپوں کے درمیان آمنا سامنا ہوگیا۔ جس پر لیاقت علی نے اپنے ساتھیوں رمضان، وزیرعلی، افتخار او ر دیگر افراد کی مدد سے فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجہ میں آصف گروپ کے دو ارکان مشتاق اور تنویر احمد ہلاک جبکہ عمران اور عبدالمناف وغیرہ زخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے انیس افراد کے خلاف دوہرے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔ مقتولین اور ملزمان ایک ہی محلہ کے رہنے والے او ر رشتہ دار ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -