فوڈ اتھارٹی کے چھاپر جاری: ناقص صفائی اور گندگی کے باعث متعدد بیکریاں، ریسٹورنٹ سیل، بھاری جرمانے

فوڈ اتھارٹی کے چھاپر جاری: ناقص صفائی اور گندگی کے باعث متعدد بیکریاں، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر)ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کی سربراہی میں گزشتہ روزشالیمار ٹاؤن کی ٹیم نے چائنہ سکیم کے علاقہ میں واقع حسین کولڈ سٹوریج کو پلپ میں فنگل گراؤتھ اور خراب کریم استعمال کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا ۔اسی طرح شیر شاہ روڈ پر واقع شالیمار سرور بیکری کو صفائی کی ناقص صورت حال اور بغیر فو ڈلائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا جبکہ شیخ دال چاول اینڈ حلیم چاول کو ناقص صفائی کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا گیا۔ گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے ارفع کریم ٹاؤر کے پاس واقع ڈیلی ریسٹورنٹ کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اور ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اسی طرحمن سلواریسٹورنٹ کو ہدایات پر عمل نہ کرنے،صفائی کی ناقص صورت حال اور ورکرز کی صفائی کی خراب صورت حال کی بنا پر سر بمہر کردیا۔اسی طرح فیصل ٹاؤن میں واقع جلال سنز کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اور ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اسی طرح غالب مارکیٹ میں ۶۸۷ تکہ کارنر کوصفائی کی ناقص صورت حال، غیر میعاری کیچپ استعمال کرنے اور ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔ اس کے علاوہ پنجاب کالج کی کینٹین کو غیر میعاری کیچپ استعمال کرنے،واشنگ ایریا میں گندگی اور ورکرز کی صفائی کی خراب صورت حال کی بنا پر بھاری جرمانہ عائد کیا جبکہ ڈی ۔پی ۔ایس گرلز بوائزاینڈ جونئیر ونگ کینٹین کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے،ورکر ز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے اورلیبلنگ کے بغیر پراڈکٹس فروخت کرنے کی وجہ سے بھاری جرمانہ عائد کیا۔داتا گنج بخش ٹاؤن کی ٹیم نے مال روڈ پر واقع این۔سی۔اے کینٹین کو صفائی کی ناقص صورت حال،بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے،لیبلنگ کے بغیر اور ضائع المیعاد پراڈکٹس استعمال کرنے،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیرکام کرنے اور ورکرز کی صفائی کی خراب صورت حال کی بنا پر سر بمہر کردیا۔اسی طرح جی سی یونیورسٹی کی دو کینٹینزکو صفائی کی ناقص صورت حال،برتن دھونے کے لیے صابن دستیاب نہ ہونے،کھلی نالیوں،بچی ہوئی اور ضائع المیعاد کھانے کی اشیاء فریزرز میں رکھنے،ورکرز کی صفائی کی خراب صورت حال،خراب پھلوں اور سبزیوں کے استعمال،کھانے کی اشیاء میں کیڑے مکوڑے اور چوہوں کی غلاظت،بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اورورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔راوی ٹاؤن کی ٹیم نے یکی گیٹ کے ایریا میں واقع غیر میعاری پتی کے ایک وئیر ہاؤس پر چھاپہ مارااور موقع پر پتی کا تجزیہ کیا گیاجو کہ ملاوٹ شدہ تھی اور اس پر رنگ کیا ہوا تھا لہذا نمونہ جات لے کے مزید تجزیہ کے لیے لیبارٹری بھجوادیے گئے اور مالک کے خلاف متعلقہ تھانہ میں ایف۔آئی۔آر درج کراکر اسے موقع پر گرفتار کرایا۔واہگہ ٹاؤن کی ٹیم نے دیوان فوڈز کے اچار، مصالحہ جات اور سویاں بنانے والے سیکشن کو صفائی کی انتہائی ناقص صورت حال کی بنا پر سر بمہر کردیا نیز مختلف پراڈکٹس کے نمونے جات بھی لیے گئے اور تجزیہ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے ملتان روڈ پر واقع ریاض برادرز کولڈ سٹور کو چیک کیا اور مختلف پراڈکٹس بشمول مینگو پلپ،اورینج کنسٹریٹ اور ڈیری کریم کے نمونے جات لے کر تجزیہ کے لیے لیبارٹری بھجوادیے گئے نیز اس کے علاوہ مختلف جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں واقع مختلف سکولز کی کی کینٹینز کو چیک کیا گیا اور صفائی کا میعار بہتر بنانے کے لیے بہتری کے نوٹسز دیے گئے۔سمن آباد ٹاؤن کی ٹیم نے گلشن راوی کے علاقہ میں واقع امریکن لائسٹف سکول کی کینٹین کو لیبلنگ کے بغیر پراڈکٹس استعمال کرنے ، کھانے کی اشیا ء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے اور وروکرز کا کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے کی وجہ سے بھاری جرمانہ عائد کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -