شہرکے داخلی وخارجی راستوں کے چیک پوائنٹس پر نفری کی کمی کا سامنا

شہرکے داخلی وخارجی راستوں کے چیک پوائنٹس پر نفری کی کمی کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کر ائم سیل)لا ہور کے بیر ونی راستو ں پر لگا ئے گئے نا کو ں سے پو لیس لا ئنز میں بجھو ائے گئے110اہلکا رواپس ڈیو ٹی نہ پہنچے ۔ناکوں پر نفر ی کم ہو نے کے با عث دوسر ے اہلکا ر پر یشا ن ہو گئے ۔بتا یا گیا ہے کہ رمضا ن المبا ر ک میں ڈی آ ئی جی آ پر یشن ڈاکٹر حید ر اشرف کے احکا ما ت کے بعد پو لیس نا کو ں سے 110اہلکا روں کو پو لیس لا ئنز میں بجھو ا یا گیا ۔جو بعد ازاں واپس نہ گئے ۔جس کے با عث لاہور کے خا ر جی اور داخلی راستو ں پر بنا ئی گئی چیک پو ائنٹس پر نفر ی کی کمی کے با عث دوسر ے اہلکا روں کو پر یشا نی کا سا منا کر نا پڑ تا ہے۔اس با رے میں ڈی آ ئی جی آ پر یشن ڈاکٹر حید ر اشر ف کا کہنا ہے کہ نا کو ں پر نفر ی پو ری کر نے کے لئے فو ری طو ر پر اہلکا ر بجھو ائے جا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -