ہنجر وال،سزا یافتہ ڈکیت گینگ کاسرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

ہنجر وال،سزا یافتہ ڈکیت گینگ کاسرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم سیل)ہنجر وال پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث محسن علی عر ف محسنی ڈکیت گینگ کے2ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل ،موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کی خصوصی ٹیم نے چھاپہ مار کر ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2ملزمان کوسر غنہ سمیت گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے 1موٹر سائیکل ،50ہز ار روپے نقدی ،6موبائل فون ،2 پسٹل اور گولیاں برآمد کر لیں۔ گرفتارملزمان میں محسن عر ف محسنی اورعثما ن اصغر شامل ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے8وارداتوں کاا نکشاف کیا اور ان سے5 مقدمات بھی ٹریس ہوئے۔مزید تفتیش کیلئے ملزمان کو شعبہ ہائے تفتیش کے حوالے کر دیا ہے جن سے مزید برآمدگی اور انکشافات کی توقع ہے۔

مزید :

علاقائی -