گر ین ٹا ؤن،گھریلو ناچاقی پر دوبچوں کی ماں نے زہر کھا کر زندگی کاخاتمہ کرلیا

گر ین ٹا ؤن،گھریلو ناچاقی پر دوبچوں کی ماں نے زہر کھا کر زندگی کاخاتمہ کرلیا

  

لاہور(کر ا ئم سیل )گر ین ٹا ؤن میں شوہر سے نا را ض بیو ی نے د لبردا شتہ ہوکر زہر یلی گو لیا ں کھا کر زند گی کا خا تمہ کر لیا ۔ پو لیس نے نعش پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش کا آغازکردیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق گرین ٹاؤن شریف کالونی کی ر ہا ئشی 25سا لہ دو بچو ں کی ما ں مسر ت جس کی 4سا ل قبل شیخو پو ر ہ کے ر ہا ئشی احمد سے شادی ہو ئی تھی ۔ پو لیس کے مطا بق مسرت نے گھر میں موجود گندم رکھنے والی گولیاں کھا لیں حالت خراب ہونے پر اس کو مقامی ہسپتال لایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی ۔مسرت کے اہل خانہ کے مطابق مسرت کا خاوند محمد احمد شیخوپورہ میں پرائیوٹ ملازمت کرتا تھا مگر گھریلو حالات کی خرابی کی و جہ سے خاوند سے جھگڑ ا ہو گیا تھا مگرکچھ عرصہ گزرنے کے باوجود مسرت کو احمدلیجانے نہیں آیا جس پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے زہریلی گولیاں کھا لیں ۔ پولیس نے مسرت کی نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کرواکرتفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -