پبلک سیکٹر مینجمنٹ اینڈ گورنمنٹ کے وفدکاسنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ

پبلک سیکٹر مینجمنٹ اینڈ گورنمنٹ کے وفدکاسنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار خصوصی) پبلک سیکٹر مینجمنٹ اینڈ گورنمنٹ( پی ایس ایم جی )کے 16ویں کورس کے 13رکنی وفد نے گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا۔ڈی آئی جی ٹریننگ سعد اختر بھروانہ نے وفد کوپنجاب پولیس کی آپریشنل استعداد کار، درپیش چیلنجز، کرائم کنٹرول، دہشت گردی، CHCپائلٹ پراجیکٹ ، سنٹرلائزکمپیوٹرائزڈ کمپلینٹ سنٹر، ٹریننگ کا طریقہ کاراور عنقریب لاہور میں شروع کی جانے والے ڈالفن فورس اور دیگر اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر اے آئی جی آپریشن ڈاکٹر وقار عباسی نے پولیس کی ورکنگ اور طریقہ کار کے بارے میں وفد کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔جبکہ اے آئی جی فنانس حسین حبیب امتیاز نے پنجاب پولیس کو ملنے والے بجٹ اور اس کے استعمال کے بارے میں بتایا۔بعد ازاں وفد کے شرکاء نے دہشت گردی سے نمٹنے ، فرقہ واریت کے خاتمے اور نیشنل ایکشن پلان کے بارے میں پولیس کی کارکردگی سے متعلق مختلف سوالات کئے۔ جن کے جوابات دیتے ہوئے سعد اختر بھروانہ نے کہا کہ پولیس ان تمام چیلنجز کا مقابلہ بھرپور طریقے سے کر رہی ہے اور یہ سلسلہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔اس موقع پر وفد نے آئی جی پنجاب اور پولیس افسران کا بھرپور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔آخر میں وفد اور پولیس کے درمیان سووینےئر کا تبادلہ کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -