فیروزوالہ،ملزم کے ساتھیوں کا بیلف پر حملہ،ملازم یرغمال بنا لیا

فیروزوالہ،ملزم کے ساتھیوں کا بیلف پر حملہ،ملازم یرغمال بنا لیا

  

فیروزوالہ( نمائندہ پاکستان)جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹاؤن میں عدالتی بیلف پر مسلح افراد کا حملہ پکڑے جانے والے ملزم کو چھڑوا لیا۔ بیلف سے بدتمیزی اور انہیں یرغمال بنا لیا۔ پولیس نے رہائی دلوائی۔ بتایا گیا ہے کہ سول کورٹ کے بیلف ارشد عدالتی حکم وارنٹ گرفتاری لیکر رانا ٹاؤن گیا جہاں پر انہوں نے اقبال کو پکڑا اس دوران اس کے حامی افراد نے بیلف پر حملہ کردیا۔ جس سے پکڑے جانے والے ملزم کو چھڑوالیا اور فرار ہوگئے۔ فیروزوالہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

علاقائی -