لیاقت آباد،موبائل شاپ سے چورقیمتی سامان لے اڑے

لیاقت آباد،موبائل شاپ سے چورقیمتی سامان لے اڑے

  

لاہور(کرائم سیل) لیاقت آباد میں موبائل کی دکان میں چوری کی واردات ۔چوروں نے ہزاروں روپے کا سامان اور الیکٹرانک کی اشیاء چوری کر لیں ۔نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے دکان مالک محمد حنیف ، ریاست علی اور علاقہ مکین نواز نے بتایا کہ ان کی لیاقت آباد کے علاقہ دھلے فلیٹ میں موبائل کی دکان ہے ۔گزشتہ روز وہ رات کے وقت دکان بند کر کے گئے جب صبح دکان کھولنے کے لیے آئے تو دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور اس میں موجود سامان لوٹا جا چکا تھا جس کی مالیت 56ہزار کے قریب تھی ۔انہوں نے بتایا کہ خوش قسمتی سے وہ دکان تبدیل کر رہے ہیں اور دکان کا زیادہ تر سامان انہوں نے نئی دکان میں شفٹ کر دیا تھا اس وجہ سے قیمتی موبائل اور دیگر اسیسریز چوری نہیں ہو ئیں ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -