شاد باغ،اولاد نہ ہونے پر بیوی سے جھگڑ ا،شوہر نے زہریلی گولیاں کھا لیں

شاد باغ،اولاد نہ ہونے پر بیوی سے جھگڑ ا،شوہر نے زہریلی گولیاں کھا لیں

  

لاہور(کرائم سیل)شادباغ کے علاقہ میں بیوی کے ناراض ہونے پر 28سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا لیں ہسپتال میں حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔خودکشی کی کوشش کرنے والے محمد نعمان کے والد سلطان نے بتایا کہ ان کے بیٹے کی 1سال قبل شادی ہوئی تھی لیکن ان کی کوئی اولاد نہیں تھی جس پر میاں بیوی کے مابین جھگڑا رہتا تھا ایک ماہ قبل اس کی بیوی ثوبیہ ناراض ہو کر میکے چلی گئی جس پر نعمان اکثر خاموش اور دلبر داشتہ رہتا تھا گزشتہ روز اس نے رات گئے زہریلی گولیاں کھا لیں حالت خراب ہونے پر اس کو فوری طور پر قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید :

علاقائی -