ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

  

ا لاہور(کر ائم سیل)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اورچوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ذرائع کے مطابق یکی گیٹ میں اعظم کلاتھ مارکیٹ میں واقع وسیم کے گودام سے چور 82لاکھ 10ہزار مالیت کا کپڑا نقدی اور ملت پارک میں رضوان کی دکان سے 40لاکھ کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے جبکہ قلعہ گجر سنگھ میں عمران نثار سے ایک لاکھ 80ہزار،فیصل ٹاؤن میں ڈاکٹر ثاقب سے 80ہزار، نواب ٹاؤن میں فرخ سے80ہزار، ہربنس پو رہ میں شہزاد سے 80ہزار،کاہنہ میں عانش سے 70 ہزار، فیکٹری ایریا میں سرفراز سے 70ہزار،مصری شاہ میں تاثیر سے 60 ہزار،مزنگ میں عدنان سے 53ہزار،گلبرگ میں رحمن سے 48ہزار،لٹن روڈ میں وہاب اور اسکی فیملی سے 45ہزارشاہدرہ ٹاؤن میں فراز سے 35ہزاراور ماڈل ٹاؤن میں علی سے 25ہزار کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا جبکہ شادباغ میں غلام ربانی،شاہدرہ میں حبیب،سمن آباد میں ابرار،مغل پو رہ میں افضل،ریس کورس میں سلیمان،مزنگ میں صفدر،ریس کورس میں شفقت،وحدت کالونی میں شہباز،سبزہ زار میں نعمان، جوہرٹاؤن میں بلال،نواب ٹاؤن میں آصف ،ستوکتلہ میں وقاص کی مو ٹرسائیکلیں اور گلشن راوی میں ثاقب اور شمالی چھاؤنی میں عدنان کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -