شمالی چھاؤنی شادی شدہ شخص نے دلبر داشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

شمالی چھاؤنی شادی شدہ شخص نے دلبر داشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
شمالی چھاؤنی شادی شدہ شخص نے دلبر داشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ؂لاہور(کرائم سیل )شمالی چھاؤنی میں گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر دو بچوں کے باپ نے خود کو گولی مارلی۔ پولیس نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کارروائی کا آغاز کر دیا ۔پولیس کے مطابق 35سالہ محمد شہزاد پی اے ایف کالونی کا رہائشی تھا ۔اس کی چند سال قبل شادی ہوئی تھی اور دو بچے تھے ۔گھریلو حالات کی وجہ سے اس کا گھر والوں سے اکثر جھگڑا رہتا تھا جس پراس نے گزشتہ روز دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی مار لی اور زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔پولیس نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں منتقل کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔

مزید :

علاقائی -