شاہدرہ،پولیس کے گھر میں زبردستی گھسنے اور تشدد سے خاتون کودل کادورہ

شاہدرہ،پولیس کے گھر میں زبردستی گھسنے اور تشدد سے خاتون کودل کادورہ
شاہدرہ،پولیس کے گھر میں زبردستی گھسنے اور تشدد سے خاتون کودل کادورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)شاہدرہ میں پولیس کا گھر پر ریڈخواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔خاتون کو دل کا دورہ پڑ گیا۔متاثرہ خاتون انصاف کے حصول کے لیے ایس پی سٹی کے آفس پہنچ گئی ۔تفصیلا ت کے مطابق فضل پارک کی رہائشی حمیرا نے اپنے خاوند منیر کے ساتھ ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ 15دن قبل مصری شاہ پولیس ہمارے بیٹے قدیر کو گھرکے باہر سے اٹھا کر لے گئی ۔ہم 12دن اپنے بیٹے کو تلاش کرتے رہے لیکن کوئی پتہ نہ چلا آخر 13دنوں کے بعد ہمیں مصری شاہ تھانے سے فون آیا کہ آپ کا بیٹا چوری کے مقدمہ میں ہمارے پاس ہے ۔ہم نے بیٹے کی ضمانت کر والی کیونکہ ہمارے بیٹے کو بے گنا ہ چوری میں ملوث کیا گیا تھا۔ اس کے بعد بیگم کو ٹ پولیس کے ملازمین چادر چار دیوری کا تقدس پامال کرتے ہو ئے ہمارے گھر میں گھس آئے اور ہماری بیٹیوں پر تشدد کیا جس سے حمیرا کو دل کا دورہ پڑ گیاجسے بمشکل ڈاکٹروں نے بچایا۔میاں بیوی نے کہا کہ پولیس ہمیں بے جا تنگ کر تی ہے ہماری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -