شیخوپورہ سے داتا دربار آنیوالی فیملی کو جیب کتروں نے 10 ہزار نقدی سے محروم کر دیا

شیخوپورہ سے داتا دربار آنیوالی فیملی کو جیب کتروں نے 10 ہزار نقدی سے محروم کر ...
شیخوپورہ سے داتا دربار آنیوالی فیملی کو جیب کتروں نے 10 ہزار نقدی سے محروم کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم سیل)داتا دربار میں جیب تراش نے سلام کر نے کے لیے آنے والے خاندان کو 10ہزار نقدی سے محروم کر دیا ۔متاثرہ خاندان کرایہ کے لیے لوگوں سے پیسے مانگتا رہا ۔تفصیلا ت کے مطابق شیخوپورہ کا رہائشی انور اپنی فیملی کے ہمراہ سلام کرنے کے لیے داتا دربار آیا تھا کہ رکشہ میں سوار ہو تے وقت جیب تراش اس کی جیب سے رقم نکال کر فرار ہو گیا ۔انور کا کہنا تھا کہ میں ہر جمعرات کو اپنی فیملی کے ساتھ سلام کرنے کے لیے آتا ہو ں لیکن آج یہ واردات میرے ساتھ پہلی بار ہو ئی ہے میں دس ہزار کے لیے پولیس کے چکر میں نہیں پڑ نا چاہتا ۔میری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کے داتا دربار آنے والوں کو خصوصی تحفظ فراہم کیا جا ئے ۔

مزید :

علاقائی -