رینجرز نے متحدہ کے رہنما عامر خان کی ضمانت سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

رینجرز نے متحدہ کے رہنما عامر خان کی ضمانت سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی
رینجرز نے متحدہ کے رہنما عامر خان کی ضمانت سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز نے ایم کیوایم کے رہنما عامرخان کی ضمانت کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے متحدہ کے رہنما عامر خان کی ضمانت چیلنج کرنے کیلئے درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ماتحت عدالت نے جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس فائل کے بغیر عامر خان کو ضمانت دی، جو غیر قانونی ہے، اس لئے ماتحت عدالت کے فیصلے کو کالعدم قراردیا جائے ، درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ کو کرنا تھی لیکن وکلا کی عدم حاضری کے باعث کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی۔
عامر خان کو رینجرز نے 11 مارچ کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا تھا۔ چھاپے کے دوران رینجرز نے نائن زیرو اور اس کے اطراف کی عمارتوں سے 26 مسلح ملزمان کو گرفتار کرنے اور بڑی تعداد میں جدید اسلحہ اور گولیاں برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا تھا۔30 جون کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نےعامر خان کو 10لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم عدالت نے انھیں مقدمے کے فیصلے تک بیرون ملک جانے سے روک دیا ہے۔