پی ٹی آئی رہنماﺅں کو دھمکی آمیز ای میل،پنجاب حکومت نے سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا

پی ٹی آئی رہنماﺅں کو دھمکی آمیز ای میل،پنجاب حکومت نے سیکیورٹی میں اضافہ کر ...
پی ٹی آئی رہنماﺅں کو دھمکی آمیز ای میل،پنجاب حکومت نے سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد سیکیورٹی بڑھا دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری محمد سرور ،شاہ محمود قریشی ،محمود الرشید ،میاں اسلم اقبال ،العلیم خان اور ملک تیمور کو گزشتہ روز دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی جس میں رہنماﺅں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ۔ای میل موصول ہونے کے بعد چوہدری سرور کی جانب سے پنجاب حکومت اور حساس اداروں کو خط لکھا گیا جس میں تمام تر تفصیلات بتائیں گئیں جس پر حکومت نے تمام رہنماﺅں کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایات سپیشل برانچ اور کاﺅنٹر ٹیرازم کو بھجوا دیں ۔حکومت نے دھمکی آمیز ای میل کا سراغ لگانے کیلئے ایف آئی اے کو خط بھی لکھ دیاہے ۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -