انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر ...
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پرویز مشرف کے ججز نظر بندی کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ججز نظر بندی کیس کی سماعت ہوئی جس دوران پرویز مشرف کے وکیل کی جانب سے ایک روز کے استثنیٰ کی درخواست پیش کی گئی جس میں کہا گیاتھا کہ وہ بیمار ہیں جس کی وجہ سے انہیں ایک روز حاضری سے استثنیٰ دیا جائے ۔عدالت نے کہا کہ درخواست کے ساتھ پرویز مشرف کا میڈیکل سرٹیفکیٹ نہیں ہے اس لیے درخواست منظور نہیں کی جاسکتی ،عدالت نے درخواست مستر دکرتے ہوئے پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -