افغانستان: صوبہ ننگر ہار میں داعش کے 3 نجی قید خانوں کا انکشاف

افغانستان: صوبہ ننگر ہار میں داعش کے 3 نجی قید خانوں کا انکشاف
افغانستان: صوبہ ننگر ہار میں داعش کے 3 نجی قید خانوں کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (اے پی پی) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں داعش کی جانب سے تین مقامات پر نجی قیدخانے چلانے کا انکشاف ہواہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ضلع کے گورنر حاجی غالب مجاہد نے بتایا کہ ضلع آشین ننگرہار کے سات اضلاع میں سے ایک ہے جہاں دولت اسلامیہ اور مقامی طالبان کے درمیان شدید لڑائی جاری رہی ہے۔ انہوںنے کہا ہے کہ قیدخانوں میں بند لوگوں کی اکثریت افغان اہل کاروں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ داعش نے 127 افراد کو قید کر رکھا ہے جن میں مذہبی رہنما اور زعما بھی شامل ہیں۔ زیادہ تر قیدیوں میں افغان نیشنل آرمی، افغان نیشنل پولیس اور افغان مقامی پولیس کے ارکان شامل ہیں۔ حاجی غالب مجاہد نے بتایا کہ داعش مذہبی رہنماﺅں سے کہتے ہیں کہ اِس طریقے سے نماز ادا کرو، اور حکومت کے ملازمین اور سلامتی افواج کے ارکان کے ساتھ نماز جنازہ میں شریک نہ ہوں۔